Subscribe:

Thursday, December 15, 2011

دعائے قنوت نازلہ

مجاہدین کے اہل خانہ پر تعذیب کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکا ہے ۔ اہل ایمان سے درخواست ہے کہ فجر اور عشاء کی نماز میں خصوصیت سے قنوت نازلہ کا ورد کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ظالموں سے ضرور انتقام لیں گے ۔ حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ایک ماہ تک عصیہ اورذکوان پر بددعا فرماتے رہے ۔(یعنی قنوت نازلہ پڑھتے رہے) پھر جب ان پر غالب آگئے تو قنوت پڑھنا چھوڑدیا۔

اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّکَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْکَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ وَ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ وَ نَسْتَغْفِرُكَ وَ نَتُوبُ اِلَيكَ ؕ
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ  وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ  وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِهِمْ  وَانْصُرْهُمْ عَلیٰ عَدُوِّکَ وَعَدُوِّهِمْ ؕ اللَّهُمَّ الْعَنِ الكَفَرَةَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِکَ  وَيُكُذِّبُونَ رُسُلَکَ  وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَکَ ؕ اللَّهُمَّ خَالِفْ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ وَزَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ وَشَتِّتْ شَمْلَهُمْ وَ فَرِّقْ جَمْعَهُمْ وَ خَرِّبْ بُیُوتَهُمْ وَ دَمِّرْ دِیَارَهُمْ وَ کَسِّرْ اَعْمَارَهُمْ وَ قَرِّبْ اٰجَالَهُمْ ؕ وَأَنْزِلْ بِهِمْ بَأْسَکَ الَّذِى لَا تَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ؕ
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُورِهِمْ وَ نَعُوذُبِکَ مَنْْ شُرُوْرِهِمْ  ؕ اَللّٰهُمَّ لَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا ؕ اَللّٰهُمَّ اَعِزَّ الْاِسْلَامَ وَ الْمُسْلِمِینْ ؕ اَللّٰهُمَّ انْصُرِ الْاِسْلَامَ وَ الْمُسْلِمِینَ ؕ اَللّٰهُمَّ انْصُرْ عَسَاکِرَ الْمُسْلِمِینَ ؕ اَللّٰهُمَّ انْصُر جَمَاعَتَ الْمُوَحِّدِینَ وَاخْذُلِ الْکُفَّارَ وَالْمُشْرِکِینَ وَ اَهْلِکِ الْکُفَّارَ وَالْمُشْرِکِینَ وَصَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ ؕ


ترجمہ : 
اے اللہ ! مجھے ہدایت عطا فرما   ،  ہدایت یافتہ لوگوں کی طرح اور مجھے عا فیت دے عافیت یافتہ لوگوں کی طرح اور مجھے دوست بنالے اپنے دوستوں کی طرح اور برکت عطا فرما اس میں جو تو نے مجھے عطا کیا اور مجھے اس شر سے بچا  جو تو نے میرے لیے مقدر کیا ہے  ، پس فیصلہ تو تیرے اختیار میں ہے  اور تیرے حکم کے اوپر کوئی نہیں جا سکتا۔ بے شک جنہیں تو دوست بنا لے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتے  اور جن سے تیری دشمنی ہے وہ کبھی عزت نہیں پاسکتے  ۔  اے رب تو برکت والا ہے اور بلند تر ہے ۔  ہم تجھ سے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں اور تیری طرف رجوع کرتے ہیں ۔

اے اللہ بخش دے تمام مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو اور مسلمان مردوں کو اور مسلمان عورتوں کو ۔ اے اللہ اہل ایمان کے دلوں میں الفت ڈال دے اور اُن کی آپس میں اصلاح فرما  دے ۔ اے اللہ اہل ایمان کی مدد فرما اُن کے خلاف جو تیرے اور اِن کے دشمن ہیں ۔ اے اللہ ! اُن کافروں پر لعنت کر جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں کو قتل کرتے ہیں ۔ اے اللہ ! اُن کی باتوں میں اختلاف ڈال دے اور اُن کے قدموں  کو ڈگمگا دے اور اُن کو پریشانیوں میں گھیر لے اور اُن کے گروہوں کو پارہ پارہ  کر دے  ،  اُن کے گھروں کو برباد کر دے  ، ان کی دیواروں کو توڑ ڈال اور ان کی عمارتوں کو گرا دے اور ان کی موت قریب کر دے اور اُن مجرم قوموں پر ایسا عذاب نازل فرما جو لوٹ کر نہ جائے ۔

 اے اللہ ! ہم تجھے ان کے مقابل کرتے ہیں اور ہم اُن کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں ۔ اے اللہ ہم پر ایسے لوگوں کو مسلط نہ فرمانا  جو ہم پر رحم نہ کریں ۔ اے اللہ اسلام اور مسلمانوں کو عزت عطا فرما ۔ اے اللہ اسلام اور مسلمانوں کی مدد فرما ۔ اے اللہ مسلم لشکروں کی مدد فرما ۔ اے اللہ!  موحدین کی جماعت کی مدد فرما ۔ اے اللہ کفار اور مشرکین کو ذلیل کر دے اور کفار اور مشرکین کو ہلاک کر دے ۔ اور رحمتیں نازل فرما نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ۔

آمین یا رب العالمین


2 تبصرے:

ابو جمال said...

کسی بھائی یا بہن سے درخواست ہے کہ اس دعا کا پی ڈی ایف بنا کر اپ لوڈ کر دیں تاکہ مسلمان اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں

Behna Ji said...

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انشاللہ ہم ضرور اپنے بہن بھایوں کے لئےدعا کریں گے .یہی تو لوگ ہیں جو ہماری زمین اور اسلام کی سرحدوں کی حفاظت میں سب سی آگے ہیں .یہی تو ہیں ا والون اور سابقوں اس زمانے کے .
الله میری تمام ماؤں ، بہنوں اور بھایوں کی تو ویسے ہمّت بندھانا جیسی تو نے حضرت موسیٰ الیہ اسلام کی والدہ کی بندھائی، جیسی تو نے حضرت مریم الیہ اسلام کی بندھائی ، جیسی تو نے حضرت یوسف الیہ اسلام کی بندھائی ، جیسی تو نے عمار بن یاسر (رض ) کی بندھائی ، جیسی تو نے ان لوگوں کی بندھائی جنکو آگ کے گڑھوں میں پھینکا گیا تھا .


جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنّم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جَلائے جانے کی سزا ہے6۔ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، یقیناً اُن کے لیے جنّت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی۔ سورة البروج



رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

اے رب ہمارے! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا کارساز ہے کافروں کے مقابلہ میں تو ہماری مدد کر

تبصرہ کریں

آپ کے مفید مشوروں اور تجاویز کی ضرورت ہے
آپ اپنی شکایات سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں
بحثوں میں مخالفت بھی کر سکتے ہیں لیکن حدود و قیود کے ساتھ
جزاک اللہ